بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

افغان طالبان کا جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگانے کا عندیہ

افغانستان میں طالبان حکومت نے جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا۔

وزارت امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان عاکف مہاجر نے کہا کہ تعویز شرعی مسئلہ ہے لیکن اب اسے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ساحروں، جادو ٹونے، تعویز، جعلی پیروں اور عاملوں پر پابندی لگائی جائے گی۔

عاکف مہاجر نے کہا کہ عاملوں کی وجہ سے گھروں میں بےاتفاقی ہے، میاں بیوی آپس میں دست و گریبان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاملوں اور جادو ٹونے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اجڑ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.