پاکستان نے افغانستان کے صوبے لوگر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صوبے لوگر میں دہشت گردی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان نے ہر جگہ اور ہر شکل میں دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتا رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.