افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کردی۔
صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش نہیں تھوپ سکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑدیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیےجمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کردیں۔ افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہےنیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Comments are closed.