کابل: افغانستان میں صدارتی محل پر نماز عید الاضحیٰ کے دوران راکٹ حملے کیے گئے۔
خیر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان صدارتی محل کے احاطے میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران تین راکٹ حملے کیے گئے۔ نماز کے اجتماع میں صدر اشرف غنی بھی شریک تھے۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نماز عید الضحیٰ کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور اسی دوران تین راکٹ فائر ہوتے ہیں۔ راکٹ حملوں کے باوجود اشرف غنی سمیت دیگر نے نماز جارہی رکھی۔
Video by national TV shows the moment rockets landed near the Presidential Palace during Eid prayers this morning. pic.twitter.com/WmEniyfLfM
— TOLOnews (@TOLOnews) July 20, 2021
افغانستان کے وزیر داخلہ کے مطابق راکٹ حملوں میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں، تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ راکٹ حملے کس سمت سے کیے گئے۔ صدارتی محل کا علاقہ گرین زون ہے جہاں امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں۔
Comments are closed.