thailandbestbeauty asian matrimonial sites uk country dating websites free thaicupid international south american brides dating ladyboys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان حکومت کی حلف برداری، روسی عہدیدار شریک ہونگے

نئی افغان حکومت 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی، تقریب میں روس کے عہدے دار شریک ہوں گے، پاکستان نے نئی افغان حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

امریکا نے طالبان کابینہ کے بعض افراد پر خدشات کا اظہار کیا ہے، وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان حکومت میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں، جو امریکی اداروں کو مطلوب ہیں، طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کیلئے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑے گی۔

برطانوی میڈیا نے افغانستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کی مدد کے لیے پُرعزم ہے، افغان عوام بغیر بیرونی مداخلت کے جو راستہ بھی منتخب کریں گے سعودی عرب اس کی حمایت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.