وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
دوشنبے تاجکستان میں ایس سی او کے موقع پر نمائندہ جیو نیوز ایاز اکبر یوسفزئی سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا، اب تحریک طالبان پاکستان کو بھی اپنے ماضی پر غور کرتے ہوئے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی ٹی پی والے اگر مثبت فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستان مثبت جواب دے گا، اگر ان کا رویہ منفی رہتا ہے تو ہم نے پہلےبھی ان کا مقابلہ کیا، آئندہ بھی کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات نا طے ہے نا اس کا امکان ہے۔
Comments are closed.