بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان امن عمل میں ایران کا کردار اہم سمجھتے ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں ایران کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں، ایران بھی پاکستان کی طرح لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے اففان فریقین موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے افغان فریقوں سے رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.