بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان: 3 خواتین صحافیوں کا قتل، ایک کی نماز جنازہ ادا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز مقامی ٹی وی کی 3 خواتین صحافیوں کا قتل کیا گیا جن میں سے ایک خاتون صحافی سعدیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق تینوں خواتین صحافیوں کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

اقوام متحدہ اور نیٹو کی جانب سے خاتون صحافیوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

افغان شہر جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں، فائرنگ سے دو راہگیر خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں یو این ایڈمشن نے خواتین صحافیوں کے قتل کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب نیٹو نے کہا ہے کہ جلال آباد میں 3 خواتین صحافیوں کا قتل افسوسناک ہے۔

نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے خواتین کی آوازیں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.