ہمبنٹوٹا میں پاکستان سے سیریز کے آغاز سے قبل افغانستان کے کپتان حشمت اللّٰہ شہیدی نے گرین شرٹس کو تحفہ پیش کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز کل 22 اگست سے ہو رہا ہے۔
سیریز کے آغاز سے قبل افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شہیدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں کو روایتی افغان ڈریس تحفے میں دیا۔
افغان کپتان نے پاکستانی ٹیم کو ڈریس ٹریننگ سیشن کے موقع پر پیش کیے۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.