وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن مہم پر ہیں وہ پی ٹی آئی کے خلاف نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کیے جائیں۔
وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ نریندر مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلارہا ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے۔
Comments are closed.