روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔
اجلاس سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں امریکا کے شریک نہ ہونے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی انتظامیہ اقتدار میں ہے، افغانستان میں نئی انتظامیہ کی ملٹری اور سیاسی صورتحال مستحکم کرنے کی کوششوں کو نوٹ کررہے ہیں۔
Comments are closed.