قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کا خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا اقدام ایک قدم پیچھے ہے۔
اپنے ایک بیان میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد نے کہا کہ امارت اسلامی، اسلامی نظام چلانا قطر سے سیکھ سکتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگانا مایوس کن ہے۔
انھوں نے عالمی برادری سے افغان حکومت سے رابطے میں رہنےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں افغان حکومت پر زور دینا ہوگا کہ ایسے اقدام نہ کریں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین افرادی قوت، حکومت میں اعلیٰ تعلیم میں مردوں سے زیادہ ہیں۔
انھوں نے طالبان سے 2 دہائیوں میں حاصل کامیابیاں محفوظ رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری امارت اسلامی کے ساتھ کامیابیاں برقرار رکھنے کی حمایت کرے۔
Comments are closed.