واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں شکست کے بعد عراق سے بھی اپنی فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق امریکا اس سال کے آخر تک عراق سے اپنی فوج نکال لے گا۔
عراق میں امریکی فوجی مشن 18سال بعد ختم ہوگا۔ عراق میں امریکا کے 25 ہزار فوج اہلکار عراقی فوج کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گرد آپریشن میں مصروف ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ٹرینگ اور تعاون جاری رکھیں گے۔
یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے درمیان گفتگو کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ عراق میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکا تعاون جاری رکھے گا۔
عراق وزیراعظم نے کہا کہ امریکی اور عراق کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، دونوں ممالک معشیت، صحت، ماحولیات اور تعلیم میں تعاون کر رہے ہیں۔
Comments are closed.