افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان میں بھی شہری رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کرتے رہے تاہم رات 10 بجے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا
Comments are closed.