اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے افغانستان سےچلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے افغانستان میں منتخب اشیا کی پاکستانی کرنسی میں برآمد کی اجازت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق برآمد کی جانے والی اشیا میں چینی، چاول،مچھلی، گوشت شامل ہوگا، برآمد کی جانے والی اشیا میں پھل، سبزیاں، سیمنٹ، نمک اور خشک میوہ جات بھی شامل ہے۔
ای سی سی نے داسو پن بجلی منصوبے میں ہلاک چینی شہریوں کو ادائیگی کیلئے11 کروڑ6 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق یوریا کھاد فیکٹریوں کو مارچ تک 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم جاری کرنے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ایف بی آر کیلئے 4 ارب اور مردم شماری کیلئے وزارت پلاننگ کو 5 ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، کووڈ ویکسین کی خریداری کیلئے 11 ارب 96 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
Comments are closed.