ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

افغانستان سے فوجی تنصیبات پر حملے قابل مذمت، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان سے مسلسل پاکستانی فوجی تنصیبات پر سرحد پار حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے اس دوران افغانستان سے اس معاملے میں موجودہ میکنزم کے ذریعے اسلام آباد سے تعاون کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے دونوں ملکوں کو ایسے عناصر کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیز سے علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.