بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سےامریکی فوج کامکمل انخلاء تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا۔

امریکی میڈیا نے جوبائیڈن انتطامیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویز پر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدے میں تمام امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.