اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

افسوس میڈیا کی ساری توجہ جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے تماشہ پر ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ افسوس میڈیا کی ساری توجہ جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے تماشے پر ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

 اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو درست سمت دے دی ہے، انہوں نے ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، آج ہر طرف وزیراعظم بلاول کے نعرے گونج رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.