افریقی ملک بوٹسوانا میں ہاتھی کے شکار کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔
ستمبر تک جاری رہنے والے سیزن میں تقریباً 300 ہاتھیوں کا شکار کیا جائے گا جبکہ ایک ہاتھی مارنے کا لائسنس 43 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔
بوٹسوانا کو ہاتھیوں کا ملک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،یہاں ہاتھیوں کی کل تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہے جبکہ حکومتی اندازوں کے مطابق بوٹسوانا میں ہاتھیوں کی تعداد 55 ہزار ہونی چاہیے۔
ہاتھیوں کی بڑھتی تعداد اور غیر قانونی شکار کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے شکار کے باضابطہ لائسنس جاری کیے ہیں۔
جن شکاریوں نے لائسنس لیے ہیں، ان میں بڑی تعداد امریکیوں کی ہے۔
اپریل سے ستمبر تک کے شکار سیزن میں تقریباً تین سو ہاتھیوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔
2019 میں لگی پابندی کے بعد یہ ہاتھیوں کے شکار کا پہلا سیزن ہے اور بوٹسوانا اس سیزن میں لگ بھگ دو ارب روپے کمائے گا۔
Comments are closed.