انٹرویو کے دوران افتخار احمد کی جانب سے شاداب خان کو ’شیڈی بھائی‘ کہے جانے پر آل راؤنڈر نے دلچسپ ردِ عمل دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی میچ کی حکمت عملی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
اس دوران جب افتخار احمد نے انہیں ’شیڈی بھائی‘ کہہ کر پکارا تو شاداب حیران ہوگئے۔
خیال رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان کو ساتھی کھلاڑی ’شیڈی‘ بھی کہہ کر پکارتے ہیں۔
جب افتخار احمد نے شیڈی بھائی کہا تو شاداب نے جواب دیا کہ میں بھائی (بڑا بھائی) ہوں؟ جس پر افتخار کہتے ہیں کہ یہ انہوں احترام میں کہا ہے۔
اس کے فوری بعد افتخار احمد یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ شاداب خان مجھ سے عمر میں چھوٹے ہیں۔
گفتگو کے دوران شاداب خان کا کہنا تھا کہ وقفے کے بعد میں نے میچ کھیلا، کم بیک مشکل ہوتا ہے یہ ڈیبیو کرنے جیسا ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کی صورتحال اچھی بنی ہوئی تھی، اس لیے جب میں بولنگ کے لیے آیا تو مطمئن تھا۔
شاداب کا کہنا تھا کہ ریویو لینا خوش قسمتی تھی، امپائر علیم ڈار سمجھے کہ بال اوپر جا رہا ہے لیکن ہماری پچز پر بال زیادہ اوپر نہیں جاتا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ سیریز یقینی طور پر ہم جیتنا چاہیں گے لیکن اصل ہدف ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے۔
شاداب نے کہا کہ ہم نئے کمبی نیشن بنا رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع بھی دے رہے ہیں، ہم اس سیریز سے اچھی تیاریوں کے ساتھ جانا چاہ رہے ہیں، جس شعبے میں مشکل ہے اسے بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر بیٹنگ آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے مشورے کے مطابق گیند مار کر کروانے کی کوشش کی، اس وقت بال گرِپ ہو رہا تھا۔
افتخار احمد نے کہا کہ مجھے پچ سے مدد ملی اور میں اس میں کامیاب رہا، ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، محمد نواز اور شاداب خان اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.