بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی فوجی جوڑے پر ہیلتھ ڈیٹا روس کو دینے کا الزام عائد

امریکی فوج کے سابق میجر اور اس کی بیوی پر روس کو ہیلتھ ڈیٹا دینے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمان نے روس کو فوجیوں کی صحت سے متعلق حساس معلومات دینے کی سازش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی میجر اور اس کی بیوی دونوں ڈاکٹر ہیں۔

ملزمان امریکی فوجیوں کی صحت سے متعلق ڈیٹا دے کر پیوٹن حکومت کی مدد کرنا چاہتے تھے، دونوں میاں بیوی کو ایف بی آئی انڈر کور ایجنٹ کی مدد سے پکڑا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.