بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی وفد کا فلڈ ریلیف فنڈ میں ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کا چیک

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سیفر کی قیادت میں چائنا تھری گورجز کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر چائنا تھری گورجز کے وفد نے فلڈ ریلیف فنڈ میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کا چیک بطور عطیہ پیش کیا۔ 

وفد نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تین ماہ سے مکمل استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سی پیک فریم ورک کے تحت لگایا جانے والا اہم منصوبہ ہے۔ منصوبے سے 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ 

وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی امداد پر چینی صدر اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.