ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

افتخار احمد نے شاداب خان کو نہلے پر دہلا دے دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ ’افتی مانیا‘ کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟‘۔

افتخار احمد بھی شاداب کے اس طنزو مزاح پر خاموش نہ رہے، نہلے پر دہلا دیتے ہوئے لکھا کہ ’افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا، لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لئے وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے، شاداب بھائی‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس23 برس کے شاداب خان 32 برس کے افتخار احمد کی جانب سے ’بھائی‘ کہے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور سوال کیا تھا کہ ’کیا میں بھائی ہوں؟‘۔

جس پر افتخار احمد نے وضاحت دی تھی ’احتراماً ہیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.