پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اغوا برائے بیان کا سلسلہ جاری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شعیب شاہین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر اور ن لیگ کے عطا تارڑ نے شرکت کی۔
شعیب شاہین نے کہا کہ 25 ضمانتوں کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی آج تک رہا نہیں ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے ججز کہہ چکے ہیں ضمانتیں تو مل جائیں گی، رہائی تب ملے گی جب پریس کانفرنس کرو گے۔
انہوں نے کہا کہ جب جبر و ظلم کی فضا ہوتی ہے، اس طرح کے حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.