بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعصام الحق PSL کی کس ٹیم کے سپوٹر ہیں؟

پاکستانی ‏ٹینس اسٹار اعصام الحق کا پاکستان سپر لیگ 6 سے متعلق کہنا ہے کہ  ‏خوشی ہے کہ اب تک لاہور قلندرز کی پرفارمنس بہت اچھی ہے،  لاہوری ہوں تو لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔

اعصام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر خوش ہوں، ‏ انٹر نیشنل سپراسٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویئسا کا کہنا ہے کہ قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی کہ جسے کوئی کمزور یا ٹیبلز پر آخری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم سمجھے، یہ ایک مضبوط ٹیم اور پی ایس ایل جیتنے کی سنجیدہ امیدوار ہے۔

اعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعزاز کی بات ہے کہ کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شروع کے ایڈیشنز میں بہت تنقید ہوئی لیکن اب لاہور قلندرز اچھا کھیل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.