بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، وزیراعظم کا پرویز الہٰی، جام کمال سے رابطہ

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کے لیے وزیرِاعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے پر پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الہٰی سے اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کر دیں۔

وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کی نامزدگی کے بارے میں بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے بارے میں بھی معلومات لیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے بھی رابطہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینیٹرز کے انتخاب اور موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ پر بھی مشاورت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.