جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اظہر علی کی 50ویں سنچری، کھلاڑیوں کا جشن، کیک بھی کاٹا گیا

سابق کپتان اظہر علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50ویں سنچری پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جشن منایا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز اظہر علی کےلیے کیک لے کر آئے، اظہر نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ 50ویں سنچری کا کیک کاٹا۔ 

واضح رہے کہ اظہر علی کے آر ایل اور ایس این جی پی ایل دونوں ڈپارٹمنٹس سے کھیل چکے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچری کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

خیال رہے کہ اظہر علی نے ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی جانب سے 8، 8 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب سے 6، وورسٹرشائر کے لیے 3 اور پنجاب کی جانب سے بھی تین سنچریاں بنائی ہیں۔

سمرسیٹ کی جانب سے اظہر علی نے ایک جبکہ پاکستان کے سائیڈ میچز میں دو سنچریاں بنائی ہیں، علاوہ ازیں سابق ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.