معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، انشاء اللّٰہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.