پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے مطابق بھی عمران خان اعتماد کھوچکے ہیں، اس وقت حکومت کے پاس وزیرخزانہ بھی نہیں ہیں، اس وقت نہ وزیراعظم ہیں اور نہ ہی وزیر خزانہ ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اپنا اعتماد کھوچکے ہیں، صحیح طریقہ یہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور پھر آ کر اعتماد کا ووٹ لیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ اگر حفیظ شیخ کے ووٹ مسئلہ نہیں تھے تو پھر وزیر اعظم اتنا غصہ میں کیوں تھے، عمران خان کیسے ان 16 ارکان اسمبلی کو لاکر اعتماد کا ووٹ لیں گے، ان ارکان کو جس طرح سے ڈرایا دھمکایا ہوگا کیا ان کے لیے ممکن ہے کہ عدم اعتماد کریں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لیاقت جتوئی نے براہ راست گورنر سندھ اور دیگر پر ٹکٹ کے لیے پیسا لینے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جہاں جائیں لوگ چاہتے ہیں کہ ن لیگ کا ٹکٹ ملے۔
Comments are closed.