پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فواد چوہدری کہا تھا کہ ہم مکمل خانہ جنگی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور عمران خان نے حد درجے بچاؤ کی کوشش کی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھاکہ اب ناراض ہجوم کو قابو رکھنا عمران خان کے قابو میں نہیں رہے گا اور یوں ہم ملک کو اندرونی خلفشار کا شکار ہوتے دیکھیں گے۔
Comments are closed.