اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے رن وے 14R/32L پر آپریشنز کا آغاز ہوگیا۔
ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کردیا گیا ہے۔
نئے رن وے پر افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی۔
قراقرم ریجن کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان وادی میں اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ایئر بس اے 320 طیارے نے کی۔
اسکردو انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔
Comments are closed.