بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

کراچی، ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 31 زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

76 ویں جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

کلفٹن باغ ابن قاسم میں کے ایم سی کی جانب سے آتش بازی کا شاندار کا مظاہرہ کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، گارڈن، لانڈھی، کورنگی، محمود آباد، نیو کراچی، بلال کالونی اور گارڈن میں ہوئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق 10 زخمیوں کو سول، 8 کو جناح اور 13 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.