اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

راجہ پرویز اشرف کی انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فون کرکے انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد دی ہے۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بطور نگران وزیراعظم ایک سیاستدان کی تقرری جمہوریت کے لیے نیک فال ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے انوار الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کوئی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا نمائندہ نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.