قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے فلور نہ دینے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس پر پہنچ گئے، اپوزیشن رکن سید نوید قمر نے ڈپٹی اسپیکر کا مائیک اتار دیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں آج دوسرے دن بھی شور شرابا رہا، ایوان میں اپوزیشن ارکان ڈیسک اور سیٹیاں بجاتے رہے۔
اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے، متعدد ارکان دھکم پیل میں گر پڑے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی نماز ظہر کے لیے معطل کر دی۔
اس سے قبل اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے ایوان میں پلے کارڈ لہرئے جن پر چور چور چور ،نالائق، نااہل، گھر جاؤ کے نعرے درج تھے۔
اپوزیشن ارکان کے پلے کارڈز پر گو عمران گو اور لوٹا لوٹا کے نعرے بھی درج تھے جس کے بعد شہزاد اکبر نے احتساب پر نعرے والا پلے کارڈ اپوزیشن کی جانب لہرا دیا۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں "یہ سارے لوٹے دو آنے ” کے نعرے بھی لگائے، اپوزیشن اراکین نے ایوان میں روٹی مہنگی ہائے نیازی کے نعرے بھی لگائے ۔
Comments are closed.