اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن قادر مندوخیل کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق قادرمندو خیل پر ایک دن کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے.
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق عبدالقادر مندوخیل 19 نومبر کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کو اپنی حد میں رہنے کی وارننگ دی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالقادر مندوخیل کی رکنیت معطل کرنے اور سیکیورٹی کو انہیں ایوان سے باہر نکالنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.