جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

اسپیڈ کے ساتھ سوئنگ کروانا ضروری ہوتا ہے، محمد علی

نوجوان فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ سوئنک کروانا ضروری ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں اسپنر ابرار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمد علی نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں اچھی جارہی ہیں، تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا اسکواڈ میں ضروری ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انجریز فاسٹ بولرز کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر، ڈیل اسٹین اور شین بونڈ سے بہت زیادہ متاثر ہوں، میں نےہر پچ پر بولنگ کی ہے۔

اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ سعید اجمل بہترین اسپنر تھے، کوشش ہوگی کہ اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرواؤں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس اور جو روٹ کی وکٹ لینا ہدف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.