جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا، ڈی سی راولپنڈی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو کو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتظامیہ کی اجازت کے 36 نکات کا بیان حلفی جمع نہیں کروایا۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس نہیں چلے گی،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ فیض آباد سے اسٹیج کی منتقلی شروع کر دی، اسٹیج کے کنٹینر کو ہٹانے اور  لائٹیں اتارنے کا آغاز کر دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج اور دیگر سامان رحمان آباد کے قریب منتقل کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر فیض آباد پر جلسے کا اسٹیج بنانے سے روک دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسے کا اسٹیج فیض آباد کے قریب نہیں لگ سکتا۔

 پولیس حکام کے مطابق نیا حکم آگیا ہے کہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کا کام روک دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.