اسپین میں بلیوں کو مبینہ طور پر زہر دے کر مارنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے ادارے اینیمل پارٹی ود دی انوائرمنٹ کی جانب سے چند دنوں قبل پولیس میں 47 مری ہوئی بلیوں کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔
ادارے کی ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں کنٹینرز سے کچھ مری ہوئی بلیاں ملی ہیں، جبکہ کچھ سڑک پر بھی پڑی ہوئی تھیں۔
اس اطلاع کے بعد پولیس کی جانب سے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔
اس حوالے سے پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کررہے ہیں کہ بلیوں کی موت زہر دینے یا کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔
Comments are closed.