بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپینش کپ: بارسلونا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اسپینش کپ میں بارسلونا نے رایو والیکانو (Rayo Vallecano) کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دو میچز کی معطلی کے بعد ایکشن میں دکھائی دینے والے لیونل میسی نے کم بیک پر شاندار گول اسکور کیا۔

ادھر انگلش پریمیئر لیگ میں آخری نمبر کی ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر کراس کی پہلی پوزیشن کی راہ روک دی۔

اسپینش کپ میں رایو والیکانو اور بارسلونا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر گول کے ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں فران گارشیا نے گول کر کے رایو والیکانو کو برتری دلادی، لیکن چھ منٹ بعد ہی لیونل میسی نے اسکور برابر کر دیا۔

پھر 80ویں منٹ میں فرینکی ڈی جونگ نے گول بنا کر بارسلونا کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

ادھر انگلش پریمیئر لیگ میں ٹیبل کی آخری ٹیم شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپ سیٹ شکست دے دی، اس شکست کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔

ایک اور میچ میں لیسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، جبکہ برنلے نے آسٹن ولا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.