ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 جنوری تک 20 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب کی سطح سے نیچے آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 16 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 99 کروڑ ڈالر ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.