اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل چینلز سے اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
ایس بی پی کے مطابق کسٹمرز ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے، جس سے معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنا آسان ہوجائے گا۔
ایس بی پی کے مطابق اس ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک کے ذریعے آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور آسان ڈیجیٹل ریمیٹنس اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق اس فریم ورک کے تحت فری لانسر ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو کاغذات جمع کرانے سے 2 روز میں اکاؤنٹس کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
ایس بی پی کے مطابق بینکاری صنعت کو 31 دسمبر 2021 تک فریم ورک نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.