اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے دو ایکسچینج کمپنیز کو تین ماہ کے لیے کاروبار کرنے سے روک دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے دونوں کمپنیز کے اجازت نامے ضابطے کی خلاف ورزی پر معطل کیے ہیں۔
تین مہینوں کی معطلی کے دوران دو ایکسچینج کمپنیوں کے ہیڈ آفس، برانچیں اور دیگر آؤٹ لیٹس کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسٹیٹ بینک نے معطل کی گئی ایکسچینج کمپنیز کو اپنے اندرونی کنٹرول بہتر بنا کر رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.