اسٹیل ملز کے خسارے کو کم کرنے کیلئے کتنے ملازمین کو نکالا گیا؟ رپورٹ اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان اسٹیل کے خسارے کو کم کرنے کے اقدامات کی تفصیل ایوان میں پیش کردی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کا خسارہ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے5 ہزار 670 ملازمین کی چھانٹی کی، اسٹیل ملز ملازمین کی تعداد 9 ہزار 270 سے کم ہو کر 3600 رہ گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق ملازمین کی چھانٹی سے تنخواہوں کا بوجھ ماہانہ 36 کروڑ سے کم ہو کر 11 کروڑ رہ گیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز نے 3 ارب 71 کروڑ ملکی و غیر ملکی قرض ادا کیا۔
وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ امید ہے نجکاری سے ادارہ منافع بخش بن جائے گا۔
Comments are closed.