عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں، کل کا دن تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا، اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہے۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی دھونس اور غنڈا گردی برادشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھے ہیں، عقل کی کمی ہے جو ایک ایک دو دو ووٹوں کے ذریعے ہم پر مسلط کیے گئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کل قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری اور آگ نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنے جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، ہر روز نئی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔
Comments are closed.