وزیر اعلیٰ سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار، کامران ٹیسوری اور دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔
ایم کیو ایم وفد نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دینا ہوں گی۔
Comments are closed.