پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل ہوگیا، جدید نظام کی بدولت مارکیٹ کا کاروباری دورانیہ آدھا گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔
نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کے شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے۔
ڈی ٹی ایس میں بلٹ ان رسک مینجمنٹ سسٹم ہے اور یہ پورے دن کے کاروبار کا حساب کتاب ایک منٹ سے کم وقت میں کردے گا۔
مارکیٹ کا پرانا سسٹم کیٹس یہ کام 30 منٹ میں مکمل کرتا تھا۔
تاہم اب اس نئے سسٹم سے وقت کی بچت کے سبب آج سے کاروبار کا دورانیہ 30 منٹ اضافی ہوگا۔
واضح رہے کہ نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جارہا تھا۔
Comments are closed.