بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل ساتواں منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ساتواں مسلسل منفی دن رہا۔ سات روز میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 2102 پوائنٹس رہی۔

بینچ مارک 100 انڈیکس آج 255 پوائنٹس کم ہوکر 44817 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 899 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے۔

بتایا گیا کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 58 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 772 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 406 ارب روپے کم ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.