پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 877 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41068 پوائنٹس پر بند ہوا ہے جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 1015 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 129 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 926 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.