جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

اسٹار فٹبالر میسی کے شاندار گول کے چرچے، مداح بھی جھوم اٹھے

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے شاندار گول کے چرچے ہونے لگے، امریکی کلب اورلینڈو سٹی کے خلاف میسی کے ساتویں منٹ کے گول پر ان کے مداح جھوم اٹھے، میسی نے آج انٹر میامی کیلئے اپنا چوتھا گول اسکور کیا۔

دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی ارجنٹینا کے لیونل میسی کا اپنے امریکن کلب انٹر میامی کیلئے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری ہے، اورلینڈو سٹی کے خلاف دو گول کرکے اُنہوں نے ٹیم کی تین ایک کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اُسے پری کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا۔

لیگز کپ میں انٹر میامی کا مقابلہ اورلینڈو سٹی سے تھا جس میں انٹر میامی نے تین ایک سے فتح حاصل کی، اس کامیابی کے نتیجے میں انٹر میامی نے آخری 16 ٹیموں میں بھی جگہ بنالی۔

اس میچ میں سُپر اسٹار کھلاڑی میسی نے ٹیم کیلئے 2 گول داغے، میسی کی انٹر میامی میں آمد سے قبل اُن کی ٹیم پچھلے 11 میچوں میں سے ایک بھی نہیں جیت سکی تھی مگر اب میسی کے آنے کے بعد انٹر میامی مسلسل 3 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

 پری کوارٹر فائنل میں انٹر میامی کا مقابلہ ایف سی ڈیلاس سے اتوار کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.