وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے، قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا، عمران خان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران خان نے کہا کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کےاقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔
وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ہولڈنگ کےخلاف وسیع تحقیقات کی ہیں، بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جارہی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ غیرقانونی پٹرول کی اسمگلنگ کےخلاف آپریشن میں کامیابی ہوئی۔
Comments are closed.